- الإعلانات -

جنوبی وزیرستان :آرمی چیف نےکیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپن کئیمیں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل صرف تعلیم یافتہ اور پرعزم نوجوان محفوظ بناسکتے ہیں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ضروری ہے، پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج تعمیر نو مکمل ہونے تک علاقے کے لوگوں سے تعاون جاری رکھے گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالج کے لیے اراضی دینے پر مقامی قبائل کا شکریہ بھی اداکیا۔