- الإعلانات -

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت نے بارڈر سیکورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔

کنٹرول لائن پر گولہ باری اور فائرنگ کے نوے سے زائد واقعات ہو چکے ہیں ۔ آج پھر بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ چک امرو کے شمال میں کی گئی ۔ فائرنگ کا تبادلہ صبح 9بجے سےساڑھے نو بجے تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ۔