- الإعلانات -

شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں پرویز الٰہی کے ساتھ بیٹھک

جہاں حکومت دھرنا رکوانے کے لیے سرگرم ہے وہیں پاکستان تحریک انصاف بھی دھرنا کامیاب کروانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا مؤقف تحریک انصاف کے مؤقف سے مماثلت رکھتا ہے۔

رہنما قاف لیگ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اداروں کی حفاظت اورملکی سلامتی پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ضروری ہے، ان کی جماعت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں۔