- الإعلانات -

نفیس ذکریا:یاسین ملک کی گرفتاری قابل مذمت ہے, طالب علم کے قتل کی بھی شدیدمزمت کی۔

پاکستانی دفترخارجہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو بہتر طبی سہولت فراہم نہ کرنے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے بائیس سا لہ طالب علم کے قتل کی بھی شدیدمزمت کی۔

اسلام آباد میں دفترخارجہ کےترجمان نفیس ذکریا نے بتایا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہےانہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہناتھاکہ حریت رہنمایاسین ملک کوبہترطبی سہولت نہ دینےکی مذمت کرتےہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے22 سالہ طالب علم جاوید میر کے قتل کی بھی شدید مزمت کی اور کہا جاوید میر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بٹگرام کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھااور وہ کسی بھی احتجاجی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے اسیر حریت رہنما یاسین ملک کو تشویش ناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیاتھا جہاں ان کے بائیں بازوں نے کام کرنا چھوڑ دیا،یہ خبرسن کر ان کی اہلیہ بے ہوش ہو گئی تھیں