- الإعلانات -

موسم بتدریج سرد ہوتاجارہا ہے,ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی سردی

ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی سردی کا آغاز ہوگیا ہے ،شمالی بلوچستا ن میں بھی موسم بتدریج سرد ہوتاجارہا ہے،اُدھر سندھ اورپنجاب کے بیشتر شہروں میں دن گرم جبکہ رات اور صبح میں موسم خنک ہوجاتا ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

ملک کےمختلف شہروں میں سردی کی آمدکا آغاز ہوگیا،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا،چمن، پشین اورژوب سمیت بلوچستان شمالی علاقوں میں بھی موسم سرد ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن موسم صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے بھی چل رہی ہیں