- الإعلانات -

بھارت کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ, بچی سمیت ایک شہری جاں بحق

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ایل اوسی پر کی پاکستانی علاقوں میں دو مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت 1افراد جاں بحق جبکہ7افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی نے ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چوپرار اور ہرپال سیکٹر میں پاکستانی علاقوں پرفائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نےبھر پور جواب دیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ڈیرھ سالہ بچی ہانیہ اور محمد لطیف شہید جبکہ 7شہری زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیاگیا

خیال رہے کہ 22 اکتوبر کو بی ایس ایف نےایل اوسی پر متعدد پاکستانی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے دعویٰ کیا تھا تاہم پاکستان نے بھارت کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا

یاد رہے کہ اسے قبل 21 اکتوبرکو بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستان رینجرز نے مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں تھیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔