- الإعلانات -

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسرجاں بحق ہوگیا۔

صوبہ خیبرپختونخواہ میں چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسرجاں بحق ہوگیا۔

چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر اکبر علی ڈیوٹی پر پشاور جا رہا تھا جسے ملزمان نے تعاقب کے بعد نشانہ بنایا تاہم ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ اکبرعلی کوسر اور سینے پرگولیاں مار گئی ہیں پولیس نے اکبرعلی کی لاش قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں چمرنگ موڑ پرمسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4 افرادجان کی بازی ہار گئے تھے