- الإعلانات -

آج ملک میں بھرپور جوش و خروش سے آزادکشمیر کا 69واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔

آزادکشمیر کا 69واں یوم تاسیس آج بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کاکہناہےکہ ظلم کی سیاہ رات کاخاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کےعوام بہت جلدآزادی کی نعمت سےسرفراز ہوں گے۔

یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا ۔

کشمیر کی فضا پاکستانی ملی نغموں سے گونجتی رہی۔پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔

یوم تاسیس کے موقع وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاکہ مستحکم جمہوری اور خوشحال پاکستان ہی بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کا موثر وکیل ثابت ہوسکتاہے۔

میرپورآزادکشمیر میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار پربھی یوم تاسیس کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ کوٹلی میں یوم تاسیس کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی۔

آزادکشمیر کے دیگر شہروں میں بھی 69 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں ۔