- الإعلانات -

حکومت نے دھرنے کے پیش نظر فوج کو طلب کرنے پر غور شروع کر دیا-

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکورٹی کے لئے فوج کو طلب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ریڈ زون سمیت تمام اہم تنصیبات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کی جائے گی۔

حکومت نے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون سمیت اہم تنصیبات کی سیکورٹی پاک فوج کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو یکم نومبر کو طلب کر لیا جائے گا۔

بیرونی سیکورٹی کے لئے ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔