- الإعلانات -

کوئٹہ کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔

آئی جی سندھ نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سیکورٹی سخت کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔