- الإعلانات -

نیب نے کرپٹ سیاستدانوں کے گرد گہرا مضبوط کر لیا۔

اسلام آباد :  نیب نے اربوں روپے کی بدعنوانی پر پنجاب اور سندھ کے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھول دیئے ہیں مسلم لیگ ن کے پنجاب سے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری ظہیر الدین پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اور ایم پی اے علی نواز شاہ اور سابق وزیر گیان چند کیخلاف تحقیقات کا آگاز ہوگیا ہے پیپلز پارٹی دور کے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے خلاف بھی کرپشن الزامات کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے لیکن ایم این اے رانا محمد اسحاق سوئی ناردران کے سکبدوش ایم ڈی عارف حمید اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کیخلاف کرپشن کے کیسز عدم ثبوت کی بناءپر ختم کردیئے گئے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان کی زیر صدار ت ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ادھر ڈی جی نیب پنجاب سید برہان الدین کا کہنا ہے کہ کرپشن کی شکایات کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے حکومتی پارٹی کے دو اہم ارکان کے خلاف بھی کیس شروع ہوچکے ہیں نام ابھی ظاہر نہیں کئے جاسکتے میٹرو بس اور نندی پور پروجیکٹ پر بھی کارروائی جاری ہے ۔