- الإعلانات -

شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی کارراوئیاں,18 گرفتار 3دہشت گردمارے گئے۔

شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کاررائیوں کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتارجبکہ 3دہشت گردمارے گئے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران اٹھارہ مشتبہ افرادکوحراست میں لےکر تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

دوسری جانب اتحاد ٹاؤن میں رینجرزسےمقابلےمیں تین دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں 2رینجرزاہلکارزخمی بھی ہوئے۔ترجمان رینجرزکاکہناہےکہ دہشت گردوں کےقبضےسےبڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے۔

ادھر کراچی کے علاقےاتحادٹاؤن میں ہی گھریلوجھگڑے پرشوہرنےفائرنگ کرکے بیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کاکہناہےکہ ملزم موقع سے فرارہوگیاہے جس کی گرفتارکےلیےچھاپےمارے جارہےہیں۔

نیوکراچی کےسیکٹرفائیوجےمیں جھگڑئے کےدوران فائرنگ کےنتیجےمیں دوافرادزخمی ہوگئےجنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔