- الإعلانات -

پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا آرڈیننس جار ی. حکومت پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا آرڈیننس جار ی کردیا ہے انہوں نے نے ہفتے کے روز آرڈیننس پر دستخط کیئے۔تفصیلا ت کے مطابق گورنر پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کے کا آرڈیننس جار ی کردیا ہے حکومت پنجاب نے سکولوں کی فیسوں میں ہونے والے ہوشربا اضافوں پر والدین کے احتجاج کے بعد آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ،آرڈیننس کے اجراءکے بعد نئے تعلیمی سال میں سکولوں کی فیسوں میں اضادہ نہیں کیا جائے گا اور جو ادارے اضافہ کر چکے ہیں وہ فیسیں واپس لینے کے پابند ہوں گے۔آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور10سے 50ہزارروپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔آرڈیننس کے اجراءکے بعد غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو 45روز میں رجسٹریشن کرانا ہو گی ۔وزیرتعلیم رانا مشہود نے تصدیق کر دی ۔