- الإعلانات -

بھارت کی جانب سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی,5 شہری زخمی

بھارت کی جانب سے مسلسل چھٹے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پرہرپال اورچپراڑسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فائرنگ سے5شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان رینجرزنےبھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21اکتوبرسےاب تک ورکنگ باؤنڈری پر4شہری شہید اور21زخمی ہوئے ہیں۔