- الإعلانات -

رانا ثناء نے جاوید صادق پر لگے الزامات مسترد کردیئے

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے جاوید صادق سے متعلق الزامات مسترد کردیئے ہیں ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جاوید صادق چینی تعمیراتی کمپنی سے بطور ایگزیکٹو منسلک ہیں،شہباز شریف یا پنجاب حکومت کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15ارب تو دور کی بات ہے،ان پر کوئی 15روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکتا،چینی تعمیراتی کمپنی سے کیے گئے تمام معاہدے ضابطوں کے مطابق اور ریکارڈ پر ہیں۔