- الإعلانات -

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا مزار قائد کے سامنے بڑا جلسہ,ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ پاکستان کے تحت 25 دسمبر کو مزار قائد کے سامنے بڑا جلسہ ہوگا جو ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

بلدیہ ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان 23 اگست کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اب ہم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے اور کراچی کو اس کی کھوئی ہوئی عظمت لوٹائیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر مردم شماری کی گئی تو کراچی کو 35 نشتیں دینی پڑ جائیں گے، انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ کا ہوگا