- الإعلانات -

اسلام آباد میں پولیس کا تحریک انصاف کے کنونشن پر دھاوا، متعدد کارکنان گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن جاری تھا کہ اس دوران پولیس اور ایف سی نے کنونشن پر دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اور ایف سی نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سے بھی بدتمیزی کی جب کہ اس دوران سیکیورٹی اہلکار کارکنان کو ڈنڈوں سے مارتے ہوئے اٹھاکر لے گئے اور گاڑیوں میں ڈال دیا۔

کنونشن پر پولیس کے دھاوا کے خلاف تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے شدید مزاحمت کی اور گرفتاریوں کی شدید مذمت بھی کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تھا کہ پولیس نے ہمارے یوتھ کنونشن پر لاٹھی چارج کی، ہمارے کارکنان کے ہاتھ میں کوئی ڈنڈا تک نہیں تھا، مسلم لیگ (ن) کی جمہوریت سب دیکھ لیں، یہ نوازشریف کی بادشات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت خواتین سے بدتمیزی کی گئی، کسی نے ہمارے ہاتھ میں کوئی ڈنڈا یا پتھر دیکھا، آئی جی اور کمشنر اسلام آباد  بتائیں یہ کس کے حکم پر کیا جارہا ہے۔