- الإعلانات -

قانون جوتے کی نوک پر رکھنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ جب کوئی قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ کر قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری اور پولیس سے تصادم کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت میں اسلام آباد کو بند کرنے کی پلاننگ ہونی تھی۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کی تماش بینی ہے ، یہ بالکل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ، جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن شہر بند کرنے کاکوئی حق نہیں،یہ تو آپ اسٹیٹ کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں ۔