- الإعلانات -

شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس,مزیدجانئیے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل نے قانونی نوٹس عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور،بنی گالہ اور پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھجوادیئے ،عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرکرپشن کے الزامات لگائے تھے۔

قانونی نوٹس وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وکیل کی طرف سےبھیجاگیاہے۔ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس کی کاپیاں کارگو سروس کے ذریعے ارسال کی گئیں ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پرکرپشن کا الزام لگایاتھا۔ شہبازشریف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف 26ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔