- الإعلانات -

پاک ترک بحری افواج کے فلیٹ یونٹس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور ترک بحری افواج کے فلیٹ یونٹس کی مشترکہ بحری مشقیں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاکستان نیوی کے بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹرز نے ترک بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا ، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے دونوں بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دوران مشق مہارت کے اعلیٰ مظاہرے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ، ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا پاکستان کے خیر سگالی دورے پر ہے۔

مشقوں کے دوران دونوں بحری افواج کے فلیٹ یونٹس نے جنگی چالوں ،اینٹی ائیر وار فئیر اور کمیونیکیشن کی مشق بھی کی۔

مشترکہ بحری مشقوں سے دونوں بحری افواج کی رد عمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔