- الإعلانات -

اسلام آباد میں سیاسی محاذ گرم،بنی گالہ نو گو ایریا قرار،متعدد کارکن گرفتار

اسلام آباد : اسلام آباد میں سیاسی محاذ گرم ، بنی گالہ نو گو ایریا قرار ، پولیس اور ایف سی کا محاصرہ ، متعدد کارکن گرفتار ، ایک دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں سیاسی محاذ گرم ہوگیا ، بنی گالہ نو گو ایریا قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

سیکیورٹی اداروں نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ، ایک کارکن کا دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

حکومت کی جانب سے دھرنا روکنے کی حکمت عملی کے تحت خیبرپختونخوا اور پنجاب کا زمینی رابطہ منقطع کر دیا گیا، موٹر وے کو بھی بند کر دیا۔

دریں اثنا دو نومبر کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے کپتان نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے مشاورت کی ، خیمہ بستی کا دورہ کرنے کے ساتھ کارکنوں کو ڈٹے رہنے کا بھی مشورہ دیا۔