- الإعلانات -

نوازشریف اب الٹی گنتی گننا شروع کردیں، عمران اسماعیل

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں نوازشریف اب الٹی گنتی گننا شروع کردیں، دو نومبر کے بعد اسلام آباد اور حکومت کو بند کردیں گے۔

بنی گالہ میں کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام شہر بند کرنے کیلئے تیار ہیں، نوازشریف اب الٹی گنتی گننا شروع کردیں دو تاریخ کے بعد حکومت اور اسلام آباد بند کردیں گے۔

اس موقع پر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے تماشے کا ٹریلر آج پھر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس سے نمٹنے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

فیصل واڈا نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم ضرور نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ کی وزیراعظم ہاؤس سے لاہور منتقلی ہماری پہلی فتح ہے۔