- الإعلانات -

یہ کونسی جمہوریت ہے ، پولیس نے ہمارا کھانا بند کر دیا:عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پولیس نے ہمارا کھانا بند کر دیا ، یہ کونسی جمہوریت ہے ، جج نے فیصلہ دیا کہ حکومت کنٹینرز لگا کر اسلام آباد بند نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی اور کس رنگ کی جمہوریت ہے جس میں احتجاج کرنے والوں کا کھانا تک بند کر دیا گیا ہے۔

ہمارے آدھے سے زائد کارکن بھوکے ہیں ، بتایا جائے یہ سب کچھ کس قانون کے تحت ہو رہا ہے ، پوری قوم کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کے لیے سب سے بڑا سیکیورٹی رسک بن گیا ہے ، کیا ملک میں عدلیہ کا کوئی کردار اور ذمہ داری ہے ؟ عدالت نے پوچھتا ہوں کہ ہمارے گرفتار کارکنوں کے متعلق کیا فیصلہ ہوگا۔ پرسوں رات سے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔