- الإعلانات -

پاک فوج:آئی ایس پی آر نے پاکستانی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا

پاک فوج نے بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں پاکستانی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر پاکستانی چوکی کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہفتے سے ورکنگ باؤنڈری کے ہرپار،چھپرار، پوکھلیاں اور شکر گڑھ سیکٹرز پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج موثر طریقے سے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔