- الإعلانات -

اسلام آباد میں رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف پولیس، ایف سی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں گزشتہ روز جھڑپیں,پنجاب کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف پولیس، ایف سی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں گزشتہ روز جھڑپیں ہوتی رہیں وہیں پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

 

 

اسلام آباد میں بنی گالا کے اطراف میں گزشتہ روز بھی پولیس، ایف سی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں، پولیس نے 134 کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کردیا، کچھ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، کارکنوں نے قریبی جنگل میں آگ لگا دی جس پر قابو پالیا گیا، بنگش روڈ پر پتھراؤ کرنے والے پی ٹی آئی کے 50 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیا اللہ بنگش کو پولیس نے بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری بنی گالہ پہنچیں توانھیں پولیس اہلکاروں نے روک دیا، تھوڑی بحث کے بعد شیریں مزاری کو آگے جانے دے دیا گیا۔