- الإعلانات -

سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی ہاریا جیت نہیں: چوہدری نثار

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں، عمران خان نے جو کہا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، رکاوٹوں پر خیبرپختونخوا کے عوام سے معذرت خواہ ہوں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ صوبے کا نہیں صوبائی حکومت کا راستہ روکا، خیبرپختونخواسے زیادتی کا تاثر درست نہیں۔

چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ یہ دو تین ماہ پہلے ہوجاتا تو اتنا وقت ضائع نہ ہوتا۔ عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے کی قدر کرتا ہوں ورنہ دوسرا راستہ انتشار کا تھا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ انگریزی اخبار کی خبر کی تحقیقاتی کمیٹی میں ایسے لوگ شامل ہوں گے جن پر قوم کو اعتماد ہے، انہوں نے کہا کہ متنازع خبر کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔