- الإعلانات -

وزیر اعظم نوازشریف:وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حفاظت کے لیے اپنافرض بخوبی نبھایا

وزیر اعظم نوازشریف کا کہناہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض بخوبی نبھایا۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کااہم اجلاس جاری ہےجس میں وفاقی وزیرداخلہ،اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شریک ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پولیس ٹریننگ کالج کے شہدا اور گڈانی حادثے میں جاں بحق افراد کے بلنددرجات کے لیے دعا کرائی گئی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے چوہدری نثار علی خان نے ریاست کی حفاظت کےلیےاپنا فرض ادا کیا۔وزیراعظم اورکابینہ نےاسلام آبادلاک ڈاؤن معاملےسےنمٹنےپروزیرداخلہ کے کردار کوسراہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ میں نےاپنافرض وزیراعظم کی قیادت اوررہنمائی میں پوراکیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےاعتماداورغیرمشروط تعاون پران کامشکورہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس اورایف سی کےکردارکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔پولیس اورایف سی قانون اورریاست کےساتھ کھڑےرہے۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں بچوں کے اغواسے متعلق عالمی کنونشن کے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں کمپنیز ترمیمی بل اور افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور کیا جارہاہے