- الإعلانات -

تیز رفتار یونیورسٹی بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پھلانگتے ہوئے کھمبوں سے ٹکرا گئی،1 موٹر سائیکل سوار جاں بحق 19طالبات زخمی

یونیورسٹی کی تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ انیس طالبات سمیت بیس زخمی افراد زخمی ہوگئے۔

ملک کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ڈھوک کشمیریاں جی الیون سگنل میں دل دہلا دینے والا منظر جب تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پھلانگتے ہوئے کھمبوں سے ٹکرا گئی،

حادثے کے نتیجے میں کئی طالبات بس سے باہر آ گریں اور ایک موٹر سائیکل سوار بس کی زد میں آگیا جبکہ کئی گاڑیاں بال بال بچیں