- الإعلانات -

رہنما پی ایس پی انیس قائم خانی رہا ہوگئے

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا ہے۔ پی ایس پی کے ترجمان افتخار عالم نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انیس قائم خانی پی ایس پی کے مرکز پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق کیس میں انیس قائم خانی کی ضمانت منظور کی تھی ۔

انیس قائم خانی کو پاسپورٹ اور5لاکھ روپے ماتحت عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ عدالت نے اس کیس کے تمام ملزمان کو نئے پاسپورٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔