- الإعلانات -

پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت, وزیر اعظم کی وکلا کو کم سوال کرنے کی ہدایت

پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو دیے جانے والے نوٹس پر شریف خاندان کے افراد آج جواب جمع کروائیں گے جبکہ عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید ٹی او آرز جمع کروائیں گے، عمران خان نے آج سماعت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو دیے جانے والے نوٹس کی 2 روزہ مدت آج ختم ہورہی ہے، اس ضمن میں شریف خاندان آج عدالت میں جواب داخل کروائے گا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سماعت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی راشد حبیب کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے پاناما لیکس کے معاملے پر صبح ساڑھے 11 بجے نوازشریف اور اُن کے بچے مریم، حسن اور حسین نواز کے علاوہ داماد کیپٹن صفدر بھی عدالت میں جواب جمع کروائیں گے