- الإعلانات -

سراج الحق:تاخیری حربے حکومت کے کام نہیں آئیں گے‘ پیسہ کس طرح ملک سے باہر گیا بتانا ہوگا

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ تاخیری حربے حکومت کے کام نہیں آئیں گے‘ پیسہ کس طرح ملک سے باہر گیا بتانا ہوگا، یہ سیاسی مسئلہ نہیں ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ’اگرآف شورکمپنیاں جائز ہیں تو ان پرلگنےوالا پیسہ پاکستان سے کیسے گیا ہے،ہنڈی کےذریعے گیا ہے یا قانونی طریقے سے گیا ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ سیاسی مسئلہ نہیں ملک کا مستقبل سنوارنےکا مقدمہ ہے، میں شروع سے ہی اس موقف کا حامی تھا مجھے خوشی ہے کہ میرے دوستوں نے بھی اس میں میراساتھ دیا‘‘۔