- الإعلانات -

شادی کی بہت آفر ہیں لیکن بہنوں کی پسند سے کروں گا، بلاول بھٹو

اوباڑو: بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت ساری پیش کشں ہیں، مگر جو بھی عورت ان کی زندگی میں آئے گی اُس کے لیئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کرنی تو تھی بلاول کو اوباڑو میں سیاست پہ بات مگر معلوم نہیں تھے ان پر موسم کے اثرات کے جہاں کی انہوں نے اپنے شادی کی بات۔ سیاسی حویفوں کے بارے میں دیے بیانات، ہوگا شیر کا شکار اگر نہ مانے گئے ہمارے چار مطالبا ت ،یہ کہنا تھا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا

اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج عمران خان جیسا نہیں بلکہ اپنے نانا ذولفقار علی بھٹو اور ماں بے نظیر بھٹو جیسا ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے سبب ریلی منسوخ کی ہے کیونکہ امن وامان وفاق اور صوبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی کہا کہ بہت ساری پیش کشیں ہیں، مگر جو بھی عورت ان کی زندگی میں آئے گی اُس کے لیئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہ ہوگا، اور وہی عورت ان کی زندکی میں شامل ہوگی جو ان کی بہنوں کو قبول ہو کیونکہ وہ اپنی ہمشیرہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔