- الإعلانات -

اراض بلوچ رہنماؤں کے ساتھ مذاکراتی بڑھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ رہنماؤں کے ساتھ مذاکراتی عمل عید کے بعد بڑھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر نے اپم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت عید کے بعد ناراض بلوچ رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کا عمل تیز کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس کسی کو بھی ناراض بلوچ رہنماؤں کے ساتھ ملنے اور مذاکرات کا ٹاسک دیا جائے وہ اسے پورا کرنے کیلے تیار ہوگا۔ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کرپشن کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر ڈاکٹر اللہ نظر کی ہلاکت کے بارے میں ان کے پاس مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔انہوں نے اس موقع پر سیاسی جماعتوں پر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے متحد ہونے پر زور دیا۔