- الإعلانات -

پی آئی اے ، سول ایوی ایشن کے بجٹ معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے اور ایوی ایشن سے متعلق اجلاس ، وزیراعظم نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ، لاہور ائیرپورٹ کی توسیع بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے اور ایوی ایشن سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے نے بتایا کہ اصلاحات کے باعث پی آئی اے کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پاس اس وقت 37 طیارے ہیں ، مارچ 2018 تک طیاروں کی تعداد 50 تک پہنچ جائے گی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سات نئے طیاروں کی خریداری کے ایئربس سے مذاکرات جاری ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور لاہور ائیرپورٹ کی توسعی منصوبے پر کام جاری ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹ کی توسیع منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیددی ، کمیٹی 15 دن میں معاملے پر تجاویز تیار کرے گی ، وزیر اعظم نواز شریف نے راولپنڈی سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سٹرک مارچ 2017 تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پاکستان کا بہتر تاثر ظاہر کرنے میں مددگار ہوگا ، نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ جدت کا شاہکار ہوگا ، علامہ اقبال ائیر پورٹ کی توسیع میں حائل رکاوٹیں دور کر کے کام مکمل کیا جائے۔