- الإعلانات -

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

بھارت کی ہٹ دھرمی بر قرار، ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ طلبی ہوئی، جے پی سنگھ کوڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے طلب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں پرپاکستان نے شدید احتجاج کیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہیں، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اورایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سےباز رہے۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنی افواج کوبلا اشتعال فائرنگ روکنے کی ہدایت کرے، پاکستان کی جانب سےاحتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔