- الإعلانات -

پاکستانی چائے والے ارشد خان کو پہلی مرتبہ اشتہار میں جگہ دے دی گئی

لاہور:سوشل میڈیا سے مقبولیت کی منازل طے کرنے والے پاکستانی چائے والے ارشد خان کو پہلی مرتبہ اشتہار میں جگہ دی گئی ہے۔

اپنی خوبصورت آنکھوں سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان کو مقامی موٹر سائیکل کمپنی نے اپنے اشتہار میں جگہ دی ہے۔

ارشد خان کو موٹر بائیک کمپنی سپرپاور کی اشتہاروں میں ہیلمنٹ اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے ، ارشد خان نے کمپنی کی نئی موٹر بائیکس آرچی 155 اور سیونٹی پلس کے اشتہار میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی چائے والے ارشد خان کو اپنی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی ، ملکی میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی اس نوجوان کی انٹرویوز شائع کیے گئے۔