- الإعلانات -

کراچی پر توجہ سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی پر توجہ دی جائے تو اس سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا، کراچی کو میٹروپولیٹن سٹی بنانے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں 20کروڑ ڈالرز کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، کراچی پیکیج میں 21 منصوبے شامل ہیں جن پر 10 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔

مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ روڈ، انفراسٹرکچر، انڈر پاسز اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبے اسی مالی سال کے اختتام تک ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچرے کی صفائی کے لیے2 اضلاع کی ذمے داری چینی کمپنی کو دی ہے،دیگر اضلاع میں بھی صفائی کے ٹھیکے کا اشتہار دیا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 9 ہزار ڈاکٹروں کی کمی ہے، جس کو دور کرنے کیلئے پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈاکٹروں کا انتخاب کیا جائے گا۔