- الإعلانات -

کراچی حساس اداروں کی کارروائی، مکان سے بڑی تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد

کراچی :کراچی کے علاقے بہادر آباد کے مکان سے حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے مدفون اسلحہ بڑی تعداد میں برآمد کرلیا ہے۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی تعداد میں کراچی سے اسلحہ برآمد کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے گرفتار سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی نشاندہی پر بہادرآباد میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی اورمکان سے مدفون اسلحہ برآمد کرلیا۔

برآمد شدہ اسلحے میں چالیس رائفلز، نائن ایم ایم پسٹلز، رپیٹر، کلاشنکوف، تیس بور پسٹلز اور ہزارروں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں عزیز آباد، کلفٹن ، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں سے اس قبل بھی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوچکا ہے۔

حساس اداروں نے ایک بار پھر شہر میں کشیدگی اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے اپنا نیٹ ورک بڑے پیمانے پر پھیلادیا، دوران تفتیش حراست میں لیئے گئے ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد مذکورہ اسلحہ مکان میں چھپایا گیا تھا۔