- الإعلانات -

پی ٹی آئی شورشرابے کے بعد جھوٹے الزامات ہی لائی، مریم نواز

وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اتنے شور شرابے کے بعد بھی شریف خاندان کے خلاف جھوٹے الزامات ہی لے کر آئی ہے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے بارےمیں مریم نواز نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کتاب کو سپریم کورٹ نے مسترد کیا پی ٹی آئی نے اسی کا مواد شواہد کے طور پر پیش کر دیا ہے