- الإعلانات -

پاناما لیکس کیس: وزیراعظم کے بچوں کا وکیل تبدل، اب کرم شیخ دفاع کریں گے

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں پاناما کا معاملہ، وزیراعظم کے بچوں نے وکیل بدل لیا اب کرم شیخ دفاع کریں گے،نوازشریف کےوکیل سلمان اکرم بٹ ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا معاملہ،حکومت بھی اپنا ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھاانے لگی، وزیر اعظم کے بچوں نے اپنا وکیل تبدیل کرنے کا فیصلی کر لیا ۔ اب سلیمان بٹ کی بگہ اکرم شیخ ان کا کیس لڑیں گے، مریم،حسن اور حسین نواز کے وکیل اب بیرسٹر اکرم شیخ ہونگے۔

نا صرف یہ بلکہ بیرسٹر اکرم شیخ کے بعد شریف خاندان نے خواجہ حارث سے بھی رابطہ کر لیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے خواجہ حارث کو کیس لڑنے کی درخواست کی ہے،ایڈووکیٹ خواجہ حارث اورنج ٹرین مقدمے میں پنجاب حکومت کے وکیل رہ چکے ہیں۔

تاہم سلمان اسلم بٹ بھی نواز شریف،اسحاق ڈار اور کیپٹن سفدر کے وکیل رہیں گے،وزیر آعظم کے بچوں نے سپریم کورٹ میں وکیل بدلنے کی درخواست پہلے ہی کر رکھی تھی۔