- الإعلانات -

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سات فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پرکشیدگی بڑھارہا ہے-