- الإعلانات -

ن لیگی وزرا نے سپریم کورٹ احکامات دھجیاں بکھیر دیں، نعیم الحق

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزرا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔

پاناما لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کر رکھا ہے مگر ن لیگ کے وزراء نے ایسا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے آج پھر کہا کہ انہیں انصاف مل گیا ہے ، شریف فیملی کو بچانے کیلئے حکومت تمام ہتھکنڈے آزما رہی ہے ،لیکن ان کے خلاف ثبوت آچکے ہیں۔