- الإعلانات -

محکمہ داخلہ نے 3افراد کیلئے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا

محکمہ داخلہ نے داعش کے ٹارگٹ کلرز کی ہٹ لسٹ میں شامل سابق وفاقی وزیر سمیت 3 افراد کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سیکورٹی الرٹ داعش کے 2 ٹارگٹ کلرز حمزہ اور اسامہ سے متعلق ہے، دونوں دہشتگردوں نے 3 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی لسٹ میں سابق وفاقی وزیر،حاضر سروس پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ایک پیش امام بھی شامل ہے۔