- الإعلانات -

دبئی :آصف زرداری اور بلاول سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دبئی میں بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم این اے فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال اور سندھ کابینہ میں تبدیلی پر غور کیا گیا، پیپلزپارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ میں مرحلہ وار تبدیلیوں کو حتمی شکل دی گئی۔