- الإعلانات -

ترک صدر کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردووان ایوان صدر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہان ان کی صدر ممنون حسین کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ایوان صدر میں ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔

صدر ممنون حسین اور ترکی کے صدر کے درمیان ملاقات میں ترک وزیر خارجہ اورترک سفیر کے علاوہ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔

طیب اردووان صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں، وہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، یہ ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے تیسرا خطاب ہوگا۔