- الإعلانات -

مری کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے میں داعش کا ایک کارندہ ہلاک

راولپنڈی: مری کے قریب (کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ) سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی میں داعش کا ایک کارندہ ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مری کے قریب خفیہ اطلاع پرعلی الصبح کارروائی کی، کارروائی کے نتیجے میں داعش کا کارندہ احسان ستی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کارندے عمران ستی کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکارزخمی ہوئے اورعمران ستی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے اہلکارکا کہنا ہے کہ داعش کے کارندے احسان ستی اورعمران ستی میڈیا ہاؤسزپرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے رائفل، پستول، گولیاں، بم بنانے والی ڈیوائسزبرآمد کیے گئے ہیں۔