- الإعلانات -

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی: پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک نیوی کے ترجمان کے مطابق،پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے پاکستان کے سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگاکر نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی موجودگی کوبھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کا تعاقب کیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں سے پیچھے دھکیل دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی  بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاکستان نیوی ہر لمحہ تیار ہے۔