- الإعلانات -

فیصل آبادمیں جعلی قبریں بنا کر قبرستانوںپرقبضہ کرنے کا انکشاف

فیصل آباد: قبرستانوں میں جعلی قبریں بنا کر قبضہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، بااثر افراد مستقبل میں مرنے والے افراد کیلئے پکی قبریں بناکرمہنگے داموں فروخت بھی کررہے ہیں۔ فیصل آ بادکے پیپلزکالونی قبرستا ن میں کئی ایسی قبروں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مردے دفن نہیں ہیں۔ایک گورکن نے دعویٰ کیا کہ جعلی قبریں زمین پر قبضہ کے لیے بنائی گئی ہیں، جس کا ایک مقصد ضرورت مندوں کو قبریں مہنگے داموں فروخت کرناہے ۔گورکن نے مزید بتایا کہ اگرجعلی قبروں میں تدفین کی کوشش کی جاتی ہے تو دھمکیاں دی جاتی ہیں ،ہم یہاں گورکن ہیں، یہاں لوگوں نے ایک ایک قبربنا کر کئی مرلے جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور ہمیں مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔