- الإعلانات -

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج عسکری صلاحیتوں کی وراثت اورروایات رکھتی ہے، اس نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج سب سے زیادہ سخت جان فوج بن چکی ہے، یہ فوج اپنےکسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے آزمائی گئی ہے اور پاک فوج روایتی جنگ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

آرمی چیف نے ایل او سی پر فوجیوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہنے کو سراہا اور ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔