- الإعلانات -

سابق صدر آصف علی زرداری نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

دبئی: جلاوطن نہیں ہوں جلد پاکستان میں ہوں گا، کچھ ایسا کہنا ہے سابق صدر آصف علی زرداری کا، ایک انٹرویو کے دوران ۔ انہوں نے عمران خان کو پاناما لیکس پر سپریم کورٹ جانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کر دوران سقبق صدر آصف علی زردار کا کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں بھاگے نہ ہی جلا وطن ہوئے ہیں  بلکہ علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں اور بہت جلد پاکستان میں ہوں گے۔ جب سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ وطن واپسی پر انہیں کیسز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تو انہوں نے کہا، جیلیں اُن کی دیکھی بھالی ہیں ڈرنےوالے نہیں ہیں۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ عمران خان اعتراز احسن کی تعریف اور آپ پر تنقید کرتے ہیں تو سابق صدر نے یہ شعر پڑھ دیا، انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی، ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی کہ چاندنی کا مطلب ہے پرائم منسٹرشپ ۔ سابق صدر پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے پر کپتان کو بھی تنقید کا نشانہ بنا گئے کہا کہ اگر پاناما لیکس کیس پر سپریم کورٹ کے کمیشن کا کوئی نتیجہ نہ نکللا تو کیا فائدہ ہو گا، جمہوریت کا ارتقا سپریم کورٹ میں نہیں، پارلیمنٹ میں ہو گا۔

سابق صدر نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق چلنے والی خبروں کو بھی جھوٹ قرار دیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ  کراچی کے شہریوں کوکچرے سے متعلق جلد خوشخبری ملے گی، چینی کمپنی سے معاہدے پر جلد کام شروع ہوجائےگا۔

سابق صدر آصف زرداری نے یہ خبر بھی سنا دی کہ وہ بلاول کے لئے لڑکی تلاش کررہےہیں۔